3 اگست، 2025، 10:03 PM

حماس سو سال تک لڑے گی لیکن کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، سابق صہیونی اہلکار

حماس سو سال تک لڑے گی لیکن کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، سابق صہیونی اہلکار

شاباک کے سابق سربراہ ایلان سیجیو نے کہا ہے کہ صہیونیوں کو خوش فہمی سے نکلنا ہوگا، حماس کبھی غیر مسلح نہیں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی انٹیلیجنس سروس شاباک کے ایک سابق اعلی عہدیدار نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی ناقابل تسخیر مزاحمت کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صہیونی افسر ایلان سیجیو نے واضح طور پر کہا کہ حماس کبھی بھی اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی، اور ہمیں صہیونی معاشرے کو جھوٹی امیدیں دینے سے باز آنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات طے ہے کہ حماس آئندہ 100 سالوں میں بھی سفید جھنڈا نہیں لہرائے گی۔ یہاں تک کہ اگر حماس کے صرف تین افراد باقی رہ جائیں، تب بھی وہ اکٹھے ہوکر ایک گروہ بنائیں گے اور مزاحمتی کارروائی انجام دیں گے۔

سیجیو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کے لیے ہم ہر ممکن اقدام کریں۔

News ID 1934663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha